Islamabad Court case robbary

دارالحکومت میں گھریلو ملازمہ 25 کروڑ روپے کی مبینہ چوری کے مقدمے سے بری

اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سماعت دوران کہا کہ کروڑوں کی چوری کا الزام ہے اور برآمدگی صرف 2 ہزار روپے ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ استغاثہ کی جانب سے بار بار مواقع کے باوجود کوئی گواہ پیش نہ کیا جا سکا، غیر ملکی کرنسی کی موجودگی یا چوری کے ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔
ملازمہ کے خلاف تھانہ لوئی بھیر میں جنوری 2024ء میں چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
ملازمہ پر لاکھوں روپے، برطانوی پاؤنڈز اور سعودی ریال چوری کرنے کا مقدمہ درج تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں