Sui Gas Load Shedding 2026

سوئی ناردرن کا گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری: شہری گیس کی قلت سے شدیدپریشان

ویب مانیٹرنگ:
ملک میں بڑھتے ہوئے توانائی کے بحران کے باعث سوئی ناردرن گیس کمپنی (SNGPL) نے گیس کی فراہمی کا نیا اور محدود شیڈول جاری کر دیا ہے۔ گیس کی شدید قلت کے پیشِ نظر اب صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف 6 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
گیس کی فراہمی کا نیا شیڈول
کمپنی ذرائع کے مطابق، گیس اب دن میں تین کے بجائے صرف دو اوقات میں دستیاب ہوگی:
صبح (ناشتے کے وقت): گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
رات (کھانے کے وقت): صارفین کو گیس فراہم کی جائے گی۔
دوپہر کا وقت: دوپہر میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔

گیس بحران کی وجوہات کیا ہیں؟
حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم پر گیس کا دباؤ انتہائی کم ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے شیڈول برقرار رکھنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔
بحران کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں:
ایل این جی (LNG) کی درآمد میں رکاوٹ: عالمی سطح پر ایل این جی کی ترسیل میں تاخیر نے مقامی نیٹ ورک پر بوجھ بڑھا دیا ہے۔
سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق: سسٹم میں گیس کی شدید قلت کے باعث دن میں تین بار سپلائی دینا اب ممکن نہیں رہا۔
گیس انتظامیہ کی صارفین سےاپیل
انتظامیہ نے صارفین سے گزارش کی ہےگیس کے محدود استعمال کو یقینی بنائیں اور کھانے کے اوقات کے علاوہ گیس کے آلات بند رکھیں تاکہ پریشر برقرار رہ سکے۔”
شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے باعث شہریوں کے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر گھریلو خواتین اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے کھانے کی تیاری میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایل این جی کی درآمدی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو آنے والے دنوں میں بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں