War middleeast MQM Khalidmaqbool

مشرقِ وسطیٰ کی خطرناک جنگ کے اثرات پاکستان کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں،خالدمقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں خطے کی صورتحال غیر یقینی ہے، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پاکستان کے دروازے تک پہنچ چکے ہیں۔
ایم کیو ایم کی قیادت نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خطے کی بدلتی صورتحال، آئینی ترمیم اور ملکی سیاسی و معاشی چیلنجز پر تفصیلی مؤقف پیش کرتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔
کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان جو ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے جبکہ افواجِ پاکستان نے اس حوالے سے انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے۔اِن کا خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن جیسے اقدامات بھی زیر غور آسکتے ہیں اور عوام کو فیصلوں میں اختیار دینا ہوگا۔
دوسری جانب سینئر رہنما فاروق ستار نے مؤثر اور بااختیار بلدیاتی نظام کو ملکی بقا کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا انحصار کراچی کی مضبوطی پر ہے۔
انہوں نے کراچی اسٹریٹجک ڈیولپمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا اور سیاسی مخالفین کو رویہ تبدیل کرنے کی ’آخری وارننگ‘ دیتے ہوئے قومی مفاد میں برداشت اور کشادگی اپنانے پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں