ویب سائٹ سٹی42ڈاٹ ٹی وی کے مطابق۔۔۔
ٹورنامنٹ منتظمین نے انڈر 18 ہاکی چیمپین شپ میں کھلاڑیوں کو خیراتی کھانا کھلادیا. جس پر کھیلاڑیوں نے شدید احتجاج کیا ہے .
معاملے پر ہاکی سے محبت رکھنےوالے شائقین نے ایڈہاک صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فلاح کے دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے ہیں انڈر 18 ہاکی چیمپین شپ میں کھیلاڑیوں کیلئے کھانے کےانتظامات کا عمل انتہائی مایوس کن ہےجس سے کھیلاڑیوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کھیلاڑیوں کی جانب سےکھیلوں کے میدان میں ایسے انتظامات کو شرمناک قرار دیتے ہوئےمنتظمین کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔