JD VANCE FILE PHOTO

ایران امریکہ مذاکرات ناکام: جے ڈی وینس ‘آخری پیشکش’ کر کے اسلام آباد سے روانہ

مانیٹرنگ ڈیسک،
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے 21 گھنٹے طویل مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔مذاکرات کے اختتام پر نیوزکانفرنس سےخطاب میں‌ امریکی نائب صدر نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی “حتمی اور بہترین پیشکش” میز پر چھوڑ کر جا رہے ہیں، اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے۔

مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ: جوہری پروگرام

جے ڈی وینس نے بتایا کہ مذاکرات میں تعطل کی سب سے بڑی وجہ ایران کا جوہری پروگرامے۔
انہوں نے کہا: “سادہ سی حقیقت یہ ہے کہ ہمیں ایران کی جانب سے ایک واضح عزم درکار ہے کہ وہ نہ صرف آج، بلکہ طویل مدتی بنیادوں پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ ہمیں فی الحال ایسا کوئی عزم نظر نہیں آیا۔”

اہم نکات: مذاکرات میں کیا ہوا؟
طوالت: مذاکرات مسلسل 21 گھنٹے تک جاری رہے۔
امریکی مؤقف: جے ڈی وینس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لچک دکھانے کی ہدایت کی تھی، لیکن ایران کی جانب سے ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
آبنائے ہرمز: عالمی تیل کی ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ “آبنائے ہرمز” کو دوبارہ کھولنے پر بھی اختلافات برقرار ہیں۔
حساس تنصیبات پر حملے:ہ 28 فروری سے جاری جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل ایران کی حساس تنصیبات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے، ٹرمپ نے پاکستان کی 2ہفتے کی جنگ بندی کی تجویزمان لی

ایرانی وزارتِ خارجہ کا ردِعمل
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری بیان میں مذاکرات کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایرانی وفد کا دن کافی مصروف رہا جس میں درج ذیل موضوعات پر دستاویزات کا تبادلہ ہوا.

1. جوہری مسئلہ اور پابندیوں کا خاتمہ۔
2. آبنائے ہرمز کی صورتحال۔
3. جنگی تاوان کی ادائیگی۔
4. خطے میں جنگ کا مکمل خاتمہ۔

مستقبل کی صورتحال: ‘قبول کریں یا نہ کریں
جے ڈی وینس نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک انتہائی سادہ تجویز اور افہام و تفہیم کا طریقہ کار چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اب یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ اس “آخری پیشکش” کو قبول کرتا ہے یا خطے میں کشیدگی برقرار رہتی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت کے بعد ایک بارپھر عالمی منڈیوں‌میں تیل کی قیمتوں‌میں اضافے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے.جبکہ اس سے پہلے جنگ بندی کے اعلان پر تیل کی قیمتوں‌میں‌17فیصد تک گراوٹ دیکھی گئی تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں