سندھ حکومت نے بھی سمارٹ لاک ڈاون کا عندیہ ظاہر کردیا

سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نےکہا ہےکہ سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات عام حالات نہیں ہیں، اگر جنگ لمبی چلی تو مشکل میں سب آئیں گے۔
ناصر حسین شاہ نےکہا کہ ایندھن بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنےکی ضرورت ہے، سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یومیہ میٹنگز ہورہی ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد پیٹرول کم کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں