عراق میں تباہ ہونے والے فوجی طیارے میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوگئے؛ امریکا کی تصدیق

مانیٹرنگ ڈیسک:

یو ایس سینٹ کام کے مطابق عراق کے مغربی علاقے میں کریش ہونے والے ری فیولنگ طیارے پر موجود تمام 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں.
عالمی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ حادثے کے حالات کی تحقیقات جاری ہیں البتہ یہ بھی واضح کیا کہ طیارے کے گرنے کی وجہ حملہ نہیں تھا۔
سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ عملے کے ارکان کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جاری کی جائے گی۔
یہ طیارہ مغربی عراق میں معمول کی ری فیولنگ آپریشن پر تھا، اور ایک دوسرے طیارے کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے جا رہا تھا یا دوران پرواز ایندھن فراہم کر رہا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں