دیگرممالک کے ساتھ تنازع میں‌پڑنےکا کوئی ارادہ ہے نہ امکان ، مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےواضح کیا ہے کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کی ہے۔
دوران گفتگو مسعود پزشکیان نے کہا کہ عالمی برادری جنگ کے ذمہ داروں پر توجہ نہیں دیتی تو عالمی نظام اور سکیورٹی کو سنگین خطرات ہو سکتے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ کسی تنازع میں پڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کو ناگزیر سمجھتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہووزیراعظم نے کہا کہ پاکستن برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں