امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے دوہفتے کی جنگ بندی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جو کہ گزشتہ 43 سالوں میں ایک دن کے دوران ہونے والی سب سے بڑی کمی میں سے ایک ہے۔
اس اچانک تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ ڈونلڈٹرمپ کا ایران کےساتھ دوہفتے کے لیے دوطرفہ جنگ بندی کا اعلان ہے.
ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت عالمی سپلائی کے لیے انتہائی اہم راستہ، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے، جس سے تیل کی ترسیل میں حائل رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔
اس سے پہلے عالمی منڈی میں خام تیل 116ڈالرفی بیرل تک پہنچ گیا تھا جو اب گر کر 95ڈالر پر آگیا ہے.
