ویب مانیٹرنگ،
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو مسترد کردیاہے.
اوگرا کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا لہذا جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے.اوگرا ترجمان نے اپیل کی کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے اور عوام کو گمراہ ہونے سے بچایا جائے۔
ایران جنگ کی سیزفائر کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوںمیں بڑی کمی دیکھی گئی تھی.
اوگرا نے واضح کیا کہ حکومتی اعلامیے کے بغیر قیمتوں میں ردوبدل کی خبریں بے بنیاد قرار ہیں اور نہ ہی کوئی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
