(مانیٹرنگ ڈیسک)
سرگودھا میں ہونےوالی انوکھی واردات میں ڈاکو آئل ٹینکر سے 80لیٹر پٹرول لوٹ کر چلتے بنے. پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ناجہ کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد سے جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔
سرگودھا پولیس کے مطابق آئل ٹینکر کا عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران وہاں 2 ڈاکو پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول نکال لیا اور عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
