ویب مانیٹرنگ
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی میں دوہفتے کی تجویز بالآخر منظور کرلی۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میںبتایا کہ پاکستانی وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل عاصم منیر کی درخواست کے بعد ایران جنگ عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے. ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کو کھول دے. اب دوہفتے تک ایران پر مزید کوئی بمباری نہیںہوگی. یہ جنگ بندی دوطرفہ ہوگی.
طویل مدتی امن معاہدے کےلیے ایران نے ہمیںدس تجاویز بھجوائی ہیں. معاملے پر خلیجی ممالک اور دیگر متعلقہ فریقین سے رابطے میںہیں.
اس سے پہلے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ منگل کی رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی، جسے دوبارہ کبھی واپس نہیں لایا جا سکے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا۔ تاہم، اب جبکہ ہم نے مکمل رجیم تبدیل کردی ہے ، جہاں مختلف، زیادہ ذہین اور کم انتہا پسند سوچ رکھنے والے لوگ غالب ہوں گے، تو شاید کوئی انقلابی اور شاندار چیز وقوع پذیر ہو جائے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے سب سے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخرختم ہونے جارہی ہے، ایران کے عظیم عوام پر خدا کی رحمت ہو!
