سابق وزیراعلی حمزہ شہبازشریف کی پروفیسرڈاکٹرلبنی ظہیر کو پرائیڈآف پرفارمنس ایوارڈ پر مبارکباد

پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنٰی ظہیر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی، صحافتی، تعلیمی امور سمیت ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران حمزہ شہباز شریف نے پروفیسر ڈاکٹر لبنٰی ظہیر کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور صحافت، ابلاغیات اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی خدمات کو سراہا۔ سابق وزیر اعلی نے تعلیم کے فروغ میں ڈاکٹر لبنی ظہیر کے کردار اور تعمیری فکری مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
دونوں شخصیات نے موجودہ سیاسی صورتحال، طرزِ حکمرانی اور قومی ترقی میں ذمہ دار میڈیا اور علمی حلقوں کے مؤثر کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں