خانیوال کے طلبا، فیکلٹی اور ملازمین کو بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے بڑی سہولت مل گئی.
یونیورسٹی انتظامیہ نے روزانہ کی بنیاد پر ملتان اور خانیوال کےدرمیان دو بسیں چلانے کا آغاز کردیا ہے.
خانیوال اور ملتان کے درمیان بس سروس کا باقاعدہ 27اپریل بروز پیر سے ہوچکا ہے.
چند دن پہلے صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات نے خانیوال سے بی زید یوملتان کی سروس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کےلیے یونیورسٹی انتظامیہ کو فوری طور پر روٹ پر دو بسیں چلانے کا کہا گیا تھا.
صوبائی وزیرتعلیم کے احکامات کے بعد سیکڑوں طلباوطالبات کو یونیورسٹی آمدورفت کےلیےبڑا سکھ کا سانس ملا ہے.
دلچسپ بات یہ ہے کہ خانیوال کی تحصیل کبیروالا اور ملتان کے درمیان یونیورسٹی انتظامیہ پہلے سے ہی بس سروس چلا رہی تھی.