بابر اعظم نے پی ایس ایل 11 میں 4 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں 4 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرلیا۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 3 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں 105 میچز کھیلے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے سنچری پارٹنرشپ بناکر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ سنچری پارٹنرشپ میں شامل ہونے والے کھلاڑی بن گئے۔
بابر اعظم نے کوشل مینڈس کے ساتھ دوسری وکٹ پر 109 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جو مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم 46ویں سنچری پارٹنرشپ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں