پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹ سے ہرا دیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا، جو کراچی کنگز نے آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت میں تبدیلی کی گئی، جس پر امپائر نے لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کنگز کو 5 رنز کی پنالٹی لگائی،فیلڈ امپائر نے گیند کی حالت سے مطمئن نہ ہونے کے سبب کراچی کنگز کو 5 پنالٹی رنز ایوارڈ کیے۔
کنگز کے بیٹر محمد وسیم 38، سعد بیگ 19اور معین علی نے 18 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے 18رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنا سکی۔
عبداللّٰہ شفیق نے 24 گیندوں پر 33 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت دکھائی، جبکہ باقی بیٹرز وکٹ پر جم نہ سکے۔
کراچی کنگز کے ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 11 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، معین علی اور میر حمزہ نے بھی 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
آخری 5 اوورز میں لاہور نے صرف 20 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں، کراچی کنگز کی اسپن بولنگ نے مکمل طور پر لاہور کی بیٹنگ کو قابو میں رکھا۔