فلم ’سائیکو‘ میں ادکارہ میرا کم بیک کریں گی، شان شاہد

فلم سائیکو کے بعد فلم سٹار میرا کا بڑا ’کم بیک ‘ ہو گا، فلم سائیکو بڑے بجٹ کی بڑے آئیڈیا والی منفرد فلم ہو گی ، پروڈکشن میں بالی وڈ اور ہالی وڈ کے معیار کو پیش نظر رکھا ہے

پاکستان کے معروف فلم پروڈیوسر ، ایکٹر اور ڈائریکٹر شان شاہد کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم ’سائیکو‘ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں فلم شائقین کو حیران کر دے گی ۔ واضح رہے کہ فلم ’سائیکو‘ امریکہ میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف بزنس میں سلیمان بٹ ، پروڈیوس کررہے ہیں ۔ یہ فلم عید پر ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جار ہی ہیں اور اسے پاکستان کی سب سے بڑے بجٹ سے تیار کی جانیوالی فلم قرار دیا جا رہا ہے ۔

فلم سٹار میرا جو کہ امریکہ میں قیام کرتی ہیں ، کو فلم سائیکو کے لئے شان شاہد اور سلیمان بٹ نے اپنے مشترک فیصلے کے تحت مووی میں کاسٹ کیا ۔ اس فلم کی شوٹنگ کے لئے میرا خصوصی طور پر پاکستان گئیں اور شوٹنگ مکمل کی ۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم سائیکو سلیمان بٹ اور شان شاہد کی سپر ہٹ مووی ثابت ہو گی بلکہ یہ فلم سٹار میرا کا بھی فلمی دنیا میں ایک بڑا ’کم بیک‘ ہو گی ۔

دریں اثناءشاند شاہد کا اپنے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ کراچی سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے۔کراچی کے سنیما مالکان سے بھی ملوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے فلم میکرز کو مل کر انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید بھی ہمارے اپنے ہیں، ہم سب مل کر کام کر یں گے۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بھی اس فلم کے چرچے بہت تھے۔ مجھے کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرز نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی، مگر میں نے صاف انکار کر دیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ ابھی اپنے پاکستانیوں کے لیے کام کرنا ہے۔ ان کو انٹرٹین کرنا ہے۔ میں امریکا سے واپس پاکستان آیا، تو سڑکیں بدل چکی تھیں، لیکن لوگ نہیں بدلے تھے۔ بات کرنے کی آزادی مجھے امریکی جمہوریت میں محسوس ہوئی۔

شان نے کہا کہ میں نے اپنی حکومتوں کو سمجھایا کہ زندگی میں انٹرٹینمنٹ کی کتنی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے ماضی میں کسی بھی حکومتوں نے انٹرٹینمنٹ پر توجہ ہی نہیں دی۔ اداکار شان نے مزید بتایا کہ اداکاری کا فن میری گُھٹی میں شامل ہے۔ اسی طرح میرے بچوں کو بھی گھر میں شوبز کا ماحول ملا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کراچی اور لاہور کے فلم میکرز کو مل کر انڈسٹری کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید بھی ہمارے اپنے ہیں، ہم سب مل کر کام کر یں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں