“خان تمہارا” – متنازعہ ٹائٹل کے ساتھ بڑی عید کی بڑی فلم۔۔۔!

“خان تمہارا” – متنازعہ ٹائٹل کے ساتھ بڑی عید کی بڑی فلم۔۔۔!

پاکستانی فلم انڈسٹری میں عیدالاضحیٰ 2026 کے موقع پر ریلیز ہونے والی بڑی فلموں میں Khan Tumhara “خان تمارا ” خاصی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ فلم Momina Duraid Productions کے بینر تلے بنائی گئی ہے، جبکہ اس کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر احتیشام الدین نے دی ھے۔۔
فلم کی کاسٹ بھی خاصی مضبوط نظر آتی ہے، جس میں نمایاں ناموں میں بلال اشرف ، ماہاعلی ، سلیم معراج اور جاوید شیخ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ ایک بامقصد ایکشن فلم ہے، جس میں کہانی اور کمرشل اپیل دونوں کو یکجا کرنے کی کوشش کی گئی ھے
فلم کا ٹریلر جلد ریلیز کیے جانے کی توقع ہے، جبکہ Hum Films کی جانب سے اسے مئی 2026 کے آخری ہفتے بڑی عید پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔

جہاں فلم اپنے اسکیل، کاسٹ اور پروڈکشن ویلیو کے باعث پرجوش تاثر دے رہی ہے، وہیں اس کا ٹائٹل “خان تمہارا” ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔ یہ ٹائٹل کسی معروف سیاسی شخصیت یا حساس حوالہ سے مشابہت رکھتا ھے۔
پاکستان جیسے حساس معاشرتی اور سیاسی ماحول میں فلمی عنوانات بعض اوقات غیر متوقع ردعمل کا باعث بن جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا سکتا ہے کہ اس ٹائٹل کے ساتھ فلم کی ریلیز میں رکاوٹیں یا دباؤ پیدا ہو سکتا ھے؟
کیا “خان تمہارا” ایک مضبوط اور دلکش ٹائٹل ہے یا واقعی یہ فلم کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیجیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں