بالی ووڈ اور ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندنا ایک پرانی ذاتی آڈیو لیک ہونے کے بعد سخت برہم ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی تقریباً آٹھ سال پرانی گفتگو پر مبنی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں ان کے ماضی کے تعلقات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ آڈیو میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ رکشت شیٹی سے متعلق بات چیت سنائی دیتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں 29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ یہ آڈیو بظاہر گفتگو میں شامل افراد کی اجازت یا علم کے بغیر ریکارڈ اور شیئر کی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وائرل ہونے والا کلپ مکمل گفتگو کا صرف ایک چھوٹا حصہ ہے جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ رشمیکا مندنا نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر وہ قانونی کارروائی بھی کر سکتی ہیں۔