حکیم شہزاد عرف”لوہاپاڑ”پھر سے خبروں کی زینت بن گئے

مانیٹرنگ ڈیسک،

ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نویں جماعت کی طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے بعد اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کرلی ہے اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ اس سے قبل بھی متعدد شادیوں کے باعث خبروں میں رہ چکے ہیں۔ انہوں نے چند سال قبل دانیہ شاہ سے شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ مجموعی طور پر وہ پانچ شادیاں کرچکے ہیں، تاہم ان کی پہلی اہلیہ انتقال کرچکی ہیں اور اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے خود سے کافی کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے۔ اس معاملے پر کئی صارفین سخت تنقید کرتے ہوئے اسے غیر مناسب قرار دے رہے ہیں اور بعض افراد کی جانب سے حکیم شہزاد کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں