ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عام درد کش ادویات کا استعمال گردوں کی کارکردگی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں
ادارہ کڈنی کیئر یو کے اور نیشنل فارمیسی ایسوسی ایشن (NPA) کے مطابق لوگوں کو درد کے علاج کے لیے اینٹی انفلیمیٹری ادویات جیسے آئبوپروفین پر ضرورت سے زیادہ انحصار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ گردوں کی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن افراد کو گردوں کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، مثلاً شوگر کے مریض یا ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد، انہیں خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے۔
تاہم صحت مند گردوں والے افراد بھی اگر درد کش ادویات زیادہ مقدار میں اور طویل عرصے تک لیں تو یہ ان کے گردوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ یہ ادویات گردوں تک خون کے بہاؤ کو کم کر دیتی ہیں یا ان کے بافتوں (ٹشوز) کو متاثر کرتی ہیں۔
