Iran USA WAR2

پاسداران انقلاب کا اسرائیل، امریکا کے خلاف حملوں میں مزید شدت اور توسیع کا اعلان

پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق پاسداران انقلاب کی فضائی فورس نے اتوار کو وعدہ صادق 4 کی نئی مہم شروع کردی گہے، جس میں نئی جنریشن کے میزائل داغے گئے ہیں، جس میں بیرشیبا، تل ابیب اور ازراق ایئربیس سمیت مقبوضہ اسرائیلی علاقوں میں اہداف کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں میں امریکی اور اسرائیلی تنصیات تباہ کردی گئی ہیں۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ازراق ایئربیس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا گیا جو ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا کارآمد ایئربیس ہے۔

مزید بتایا گیا کہ تل ابیب اور بیرشیبا میں بھی فوجی اہداف کو الٹرا ہیوی وارہیڈز پر مشتمل خیبرمیزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی جانب سے حملوں کی تعداد اور شدت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں