فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کا شکار، پی ایس ایل کی ڈور سے باہر

راولپنڈیز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے باہر ہو گئے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز راولپنڈیز نے نسیم شاہ کے باہر ہونے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

فٹنس کلیئرنس اور ری ہیب مکمل ہونے پر نسیم شاہ کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔ اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکیں گے۔

انتظامیہ نے کہا کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی ریکوری کو مانیٹر کر رہا ہے، اُمید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپس آ سکیں گے۔

راولپنڈیز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈیز نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں