پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران محسن نقوی نے کہا ہے کہ افتتاحی تقریب کو منسوخ کردیا ہے، اخراجات زیادہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز صرف 2 شہروں کراچی اور لاہور میں ہوں گے، آغاز لاہور ہی سے ہو گا، پی ایس ایل سے متعلق مشاورت جاری تھی، پتہ نہیں جنگ کب تک چلتی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انٹرنیشنل برانڈ ہے، غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں، پی ایس ایل11 شیڈول کے مطابق 26 مارچ سے شروع ہو گا، پی ایس ایل کا انعقاد لازمی ہو گا، جلد نیا شیڈول جاری کر دیا جائے
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فرنچائزز کو گیٹ منی پی سی بی دے گا، نیا شیڈول دیں گے، جس میں ٹیموں کی موومنٹ کم سے کم ہو گی، پی ایس ایل میچ بغیر شائقین کے کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فینز ٹکٹ کے پیسے واپس لے سکیں گے، فینز سے معذرت خواہ ہیں، دعا ہے خطے کے حالات جلد معمول پر آجائیں، پی سی بی کے فل ٹائم لوگ پی ایس ایل میں نہیں جا سکتے، پارٹ ٹائم لوگ پی ایس ایل کی ٹیموں کے ساتھ کام کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس ایل ملتوی کرتے تو آگے ونڈو نہیں ہے، یہ انٹرنیشنل برانڈ ہے، سیکیورٹی کا کوئی ایشو نہیں ہے تمام ادارے الرٹ ہیں، چیزیں ہونے سے پہلے روک دی گئی ہے انٹیلیجنس اداروں پر فخر ہونا چاہیے، ایسی چیزیں جو ہونے جا رہیں تھیں نہیں ہونے دیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کا اجازت نہیں ہو گی، ٹیموں کی موومنٹ کم سے کم ہو گی، جو تماشائی ٹکٹ خرید چکے ہیں ری فنڈ کر دیئے جائیں گے، تماشائیوں اور پشاور والوں سے معذرت خواہ ہیں۔