مانیٹرنگ ڈیسک،
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے
اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ اور لینڈ کر رہی ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بھی کھلی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں پر توجہ نہ دیں اور درست معلومات کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں
