مانیٹرنگ ڈیسک،
بھارتی موسیقی کی دنیا کا ایک عہد تمام ہو گیا؛ لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں۔
آخری لمحات اور طبی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آشا بھوسلے کو ہفتے کی شام اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے “بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا.
ڈاکٹروں نے ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر انہیں آئی سی یو (ICU) میں داخل کیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اتوار کی صبح وہ چل بسیں.
فن کا یادگار سفر: 10 سال کی عمر سے آغاز
آشا بھوسلے کی وفات سے عالمی میوزک انڈسٹری ایک بااثر آواز سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1943 میں محض 10 سال کی عمر میں کیا تھا
انہوں نے کلاسیکی موسیقی کی بنیادی تربیت اپنے والد سے حاصل کی
یہ بھی پڑھیے: آشا بھوسلےممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل
عالمی ریکارڈ:
اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 20 مختلف زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔
بالی ووڈ میں خدمات: انہوں نے ایک ہزار سے زائد فلموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اعزازات اور اعترافِ خدمات
آشا بھوسلے کی موسیقی کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں بے شمار اعزازات سے نوازا گیا۔ انہیں سات فلم فیئر ایوارڈز سمیت کئی اہم قومی اور بین الاقوامی اعزازات دیے گئے ان کی علالت اور پھر اچانک انتقال کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے
