مختلف میڈیا اور سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعدادا 787 ہوگئی ہےجب کہ ایران کے اسرائیل سمیت عرب ممالک میں قائم امریکی بیسز اور سفارت خاںوں پر حملے جارہی ہیں۔
انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی بیسڈ تنظیم کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران میں176بچے بھی جاںبحق ہوئے ہیں.
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت سب ختم ہوچکا، اب وہ بات کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
اسے پہلے منگل کے روز ایرانی ڈرونز نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا، جس سے معمولی نقصان ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے قبل کویت میں امریکی مشن کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
واشنگٹن نے ردعمل میں ان مشنز کو بند کر دیا اور غیر ہنگامی سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے نکلنے کا حکم دے دیا۔