اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شول کے چاند کے حوالے سے رویت ہلال ریسرچ کونسل کا بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس کے مطابق جمعرات 19 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہونے کی توقع ہے۔
کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت کے لیے درکار 19 گھنٹوں سے کم یعنی 13 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔
اس پیش رفت کے بعد شوال 1447ھ کا آغاز رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 21 مارچ 2026ء سے ہوگا اور اسی روز ملک بھر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔